بغیراجازت افغان باشندوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد

October 8, 2015 1:40 pm0 commentsViews: 20

پاکستان میں داخلے کی صورت میں اسپانسرز کا ہونا لازمی قرار دیدیا، اطلاق آج سے ہوگا
پشاور، اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان نے سرحدی آمد رفت اور تجارت کے حوالے سے راہداری پاسز جاری کر دئیے، کسی بھی افغان باشندے کا بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان نے سرحدی آمد و رفت اور تجارت کے حوالے سے طور خم بارڈر پر افغان باشندوں کو نئے پاسز جاری کر دئیے جس کے بعد کسی بھی غیر ملکی کو بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ اس حوالے سے افغان باشندوں کیلئے پاکستان اسپانسرز کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا، ابتدائی طور پر ایک ہزار راہداری فارمز جاری کئے گئے ہیں جس کی تعداد آئندہ وقت اور ضرورت کے ساتھ بڑھائی جا ئے گی۔

Tags: