ممبئی: شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ

October 8, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 29

غلام علی بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی یاد میں کنسرٹ کرنے والے تھے، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مایوسی کا اظہار کیا
بھارتی فوجی مر رہے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے، بھارتی ہندو تنظیم کا بیان
ممبئی( نیٹ نیوز) ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ممبئی میں پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا بھارتی انتہا پسند جماعت ماضی میں پاکستان کے کھلاڑیوں کو انڈیا میں کھیلنے پر دھمکیاں دیتی آئی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ غلام علی کو جمعہ کو ممبئی میں کنسرٹ کرنا ہے تاہم شیو سینا نے کہا کہ ایسے میں جب ہمارے فوجی مر رہے ہوں، ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے خیال رہے کہ اپریل میں غلام علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے وارنا سی کے مشہور سنکت موچن مندر میں موسیقی کی محفل منعقد کی تھی۔ دریں اثناء بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ممبئی میں غزل گائیک جگجیت سنگھ کی یاد میں معروف پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Tags: