بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس لوٹ گئی

October 8, 2015 1:55 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی ویمن ٹیم وطن واپس لوٹ گئی‘ بنگلہ دیشی ٹیم کو دورے کے دوران چاروں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا‘ بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم بدھ کو صبح کراچی سے نجی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئی‘ اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیشی ویمن تیم اور پاکستانی ٹیم کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے گئے‘ پاکستانی کھلاڑیوں کے عمدہ کارکردگی کے باعث مہمان ٹیم کو دونوں فارمیٹ کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags: