جے پور ایئر پورٹ پر امرتارائو کا بیگ گم ہوگیا

October 8, 2015 1:56 pm0 commentsViews: 43

جے پور( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ امرتا رائو کا بیگ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ایئر پورٹ پر گم ہوگیا‘ امرتائو وہاں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے گئی تھی’ امرتا رائو نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بیگ میں کم و بیش ایک لاکھ روپے کا بیش قیمت سامان موجود تھا‘ امرتا کے مطابق ان کے پاس اس وقت تین بیگ تھے جن میں جیولری ‘کپڑے ‘ جوتے وغیرہ موجود تھے‘ جن میں سے ایک بیگ گم ہوگیا جس میں ان کے بیش قیمت جوتے اور موزے وغیرہ پڑے تھے‘ اداکارہ امرتا رائو کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ بیگ گم ہوا ہے یا کسی نے چوری کرلیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ حکام نے اداکارہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا گمشدہ بیگ انہیں لوٹانے کی پوری کوشش کی جائیگی۔

Tags: