جعلی ڈگریوں پر درجنوں افراد کی بھرتی کا انکشاف

October 8, 2015 1:59 pm0 commentsViews: 102

اوجی ڈی سی ایل میں ملازمین کے علاوہ اعلیٰ افسران کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) او جی ڈی سی ایل میں جعلی ڈگریوں پر درجنوں افراد کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے‘ یہ تعیناتیاں پیپلز پارٹی دور حکومت میں کی گئی تھیں‘ عام ملازمین کے علاوہ ادارہ میں اعلیٰ افسران کی ڈگریاں بھی جعلی نکلی ہیں اہم کارروائی صرف چند افراد کیخلاف عمل میں لائی جارہی ہے‘ او جی ڈی سی ایل کی رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے2010 ء میں سپلائی منیجر کی اہم پوسٹ پر سیاسی سفارش پر بھرتی کی تھی جس کے بعد ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

Tags: