غصہ کرنے اور ناراض رہنے سے عمر گھٹتی ہے‘ تحقیق

October 8, 2015 2:07 pm0 commentsViews: 36

لندن( نیٹ نیوز) سوشل سائنس اینڈ میڈیسن جرنل میں شائع ہونیوالی ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کی عمر 35 سال ہوجاتی ہے ان میں غصہ اور ناراضگی کا عنصر بڑھ جاتا ہے اور جو لوگ زیادہ غصہ کرتے ہیں وہ مزید 35 سال جیتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کم غصہ کرنے والے افرادکی عمر نہ صرف زیادہ ہوتی ہے بلکہ صحت بھی اچھی رہتی ہے‘ محققین کا کہنا ہے گزشتہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ غصہ منفی نفسیاتی بیماریوں کا باعث بنتاہے جس میں ایتھرو سلیکیروسس سب سے نمایاں ہے جس میں غصہ کرنیو الے شخص کی شریانیں فیٹس پیدا کرنیو الے مادہ پلیک سے بند ہوجاتی ہیں اور دل کے امراض کے دورے کا باعث بن سکتی ہیں اسی لئے کہا جاسکتا ہے کہ ناراضگی ایسا نفسیاتی عمل ہے جو انسانی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔

Tags: