شاہ رخ خان ایڈن برگ یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے

October 8, 2015 2:03 pm0 commentsViews: 28

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان صرف بھارت میں ہی مقبول نہیں بلکہ انہیں بیرون ممالک میں بھی پسند کیا جاتا ہے ان کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے امریکہ کی یونیورسٹی آف ایڈن برگ نے انہیں طلباء کو لیکچر دینے کی دعوت دیدی ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی دعوت کے مطابق شاہ رخ خان یونیورسٹی کے نئے کالج میں15 اکتوبر کو لیکچر دیں گے۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے سینئرو ائس پرنسپل چارلی جیفیری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی اور ایڈن برگ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیکچر کیلئے آنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

Tags: