4 ماہ میں287 چنگ چی ضبط ‘4500 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا چالان

October 8, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 26

کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کراچی نے رولز کے خلاف ورزی کرنے پر287چنگچی رکشے بند کردئے۔جبکہ چار ماہ کے دوران بغیر ہیلمٹ کے ساڑھے چار ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک مہینے کے دوران 6 اگست سے6 آکتوبر کے دوران ٹریفک پولیس نے شہر میں کاروائی کرتے ہوئے 375چنگچی رکشوں کے چالان کئے جبکہ 287رکشوں کو بند کردیا گیا۔اس کے علاوہ ٹریفک پولیس نے ایکسٹرا سیٹ لگانے پر 3558سی این جی رکشوں کے چالان کئے گئے جبکہ 928 کو بند کر دیا گیا۔اس کے علاوہ آٹھ جون سے6ستمبرتک شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 4770چالان کئے۔

Tags: