کھارادرجیلانی سینٹر میں لفٹ گرنے سے 65سالہ شخص ہلاک ۔ حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

October 8, 2015 2:05 pm0 commentsViews: 18

کورنگی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاںبحق، بلدیہ میں ٹرالر اور کارمیں تصادم، ایک شخص زخمی ہوگیا
کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی میں باڑے میں کام کرنے کے دوران 55 سالہ فیاض ولد کالے خان کر نٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔،متوفی کورنگی بلال کالونی کارہائشی تھا ۔ کھارادر کے علاقے ٹاور جیلانی سینٹر کی لفٹ گرنے سے 65 سالہ اسحاق ولد محمد عمرجاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جیلانی سینٹر میں کسی سے ملنے کیلئے آیا تھا کہ لفٹ بند ہوکر تیسری منزل سے گرائونڈ پر فلور پر آکر گری سر پر چوٹ لگنے سے وہ موقع پر ہلا ک ہوگیا، متوفی لیاری نیا آباد کا رہائشی تھا ۔بلدیہ ٹائون کے علاقے حب ریور روڈپر ٹرالر اور کارمیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار شعیب ولد عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیا جس کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پیر آباد سے نشئی کی لاش برآمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیر آباد کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے مواقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی‘ ایس ایچ او فیاض بروہی نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی اور نفسیاتی مریض تھا جس نے خود اپنا گلا کاٹا۔

ناظم آباد میں دکان میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کو قتل کردیا
المدینہ اسٹیشنری کی دکان پر مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی، مزاحمت پر ملازم کو قتل کرکے فرار ہوگئے
ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سے ایف بی آر کا افسر فائرنگ سے زخمی، گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا ہوا تھا
کراچی( کرائم رپورٹر)ناظم آباد میں2 مسلح ملزمان نے دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا،ڈیفنس میں فائرنگ سے ایف بی آر کا افسر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے ناظم آبا د نمبر 2میں واقعہ المدینہ اسٹیشنری پر دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوںنے دکان کے ملازم19 سالہ فہد ولد وسیم کو پیٹ میں ایک گولی ما ر کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے،ایس ایچ او عقیل احمد کے مطابق مقتول اورنگی ٹائون نمبر5 کا رہائشی تھا،پولیس نے جائے وقوعہ سے گولی کے خول تحویل میں عینی شاہدین کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔درخشاں کے علاقے دیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ناصر نامی شخص زخمی ہوا جسے علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق مضروب ایف بی آر گریڈ18کا افسر ہے جبکہ پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی پر جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے ۔

لیاقت آباد انڈر پاس میں گاڑی
کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر)لیاقت آباد انڈر پاس کے اندر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے60سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،ایم ایل او نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے اور واقعے کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے ۔

 

Tags: