کراچی پولیس نے محرم کیلئے ابتدائی حفاظتی پلان تیار کرلیا

October 8, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 14

مجموعی طور پر کراچی میں 600 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، جن میں 146انتہائی حساس ہیں
حفاظتی پلان کے تحت سیکورٹی کے لئے شہر میں 25ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے
کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے محرم الحرام کے لیے ابتدائی حفاظتی پلان تیار کر لیا ہے، مجموعی طور پر کراچی میں 600 سے زائد جلوس برآمد ہونگے، جن میں سے 146انتہائی حساس جبکہ 378 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حفاظتی پلان کے تحت مجموعی طور پر سیکیورٹی کی غرض سے 25ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ رینجرز اہلکاروں کی تعداد اس کے علاوہ ہوگی ۔ ابتدائی سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع جنوبی میں نکلنے والے تمام58جلوس حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی پلان میں سندھ ریزرو پولیس، محافظ فورس اور ایس ایس یو کو بھی حصہ بنایاگیا ہے، رینجرز کی نفری پولیس اہلکارروں کی تعیناتی کے علاوہ ہوگی۔سیکورٹی پلان کے تحت ضلع ایس ایس پی، ڈی آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی آفس میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے، مرکزی کنٹرول روم سینٹرل پولیس آفس میں قائم ہوگا۔کیمرے والی پولیس موبائلوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نظر رکھی جائے گی۔

Tags: