لندن سے آئی ہوئی گلوکارہ شیباخان کا البم پاکستان میں ریلیز

October 8, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 33

ملکہ ترنم نور جہاں اور اقبال بانو کو سن کر موسیقی کا شوق پیدا ہوا،نازیہ حسن کو روحانی استاد مانتی ہوں
گائیکی کے شعبے میں بہت آگے جانا چاہتی ہوں، گلوکارہ کی بات چیت
کراچی( کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شیبا خان نے کہا ہے کہ گائیگی کے شعبے میں پاکستان میں بہت اچھے اور حوصلہ افزا انداز میں کام ہورہا ہے‘ پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر خصوصی توجہ دیجارہی ہے‘ یہی سبب ہے کہ ہمارے نئے آرٹسٹوں نے بہت کم عرصے میں اپنی پر اعتماد گائیگی سے اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آڈیو البم کی رونمائی کے موقع پر گفتگو میں کہی۔ شیبا خان لندن سے آئی ہیں‘ جہاں وہ اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ گائیگی کا بھی مظاہرہ کرتی ہیں۔ ان کے اب تک تین آڈیو البمز ریلیز ہوچکے ہیں۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے جہاں ان کے اہل خانہ مقیم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیبا خان نے بتایا کہ انہیں گائیگی کا ابتداء سے شوق ہے وہ ملکہ ترنم نور جہاں‘لتا‘ اقبال بانو اور دیگر کو سن کر آگہی حاصل کرتی تھیں لیکن نازیہ حسن کو اپنا روحانی استاد تسلیم کرتی ہوں‘ انہی کے گیتوں نے مجھے باقاعدہ طور پر گائیگی اپنانے پر مجبور کیا ‘ ایک سوال کے جواب میں شیبا خان نے بتایا کہ موسیقار وقار علی اور گلوکار سجاد علی کا اسٹائل مجھے پسند ہے‘ شیبا خان نے کہا کہ فن سرحدوں کا پابند نہیں ۔ ہمارے اکثر فنکار دنیا بھر میں اسی طرح جانے جاتے ہیں جس طرح اپنے ہم وطنوں میں‘ ہم بیرون ملک اپنی ثقافت اور تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں۔