اداکار جاوید شیخ آج اپنی 61ویں سالگرہ منائینگے

October 8, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 31

کراچی( کلچرل رپورٹر) اداکار جاوید شیخ آج اپنی 61ویں سالگرہ منائیں گے‘ جاوید شیخ8 اکتوبر 1954 ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے انکا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے‘ انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی ڈرامہ سیریل’’ شمع‘‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان بھر میں مقبول ہوئے بطور فلمی اداکار ان کی پہلی فلم ’’ دھماکہ ‘‘ تھی اور بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’’ مشکل‘‘ تھی‘ جاوید شیخ کے بعد ان کے بیٹے اور بیٹی نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

Tags: