سلمان خان کو خواتین پرستاروں نے لوٹ لیا

October 8, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 18

چار خواتین پر مشتمل گروہ نے سلو کو نائٹ کلب میں گھیر لیا
سلمان خان کی قیمتی اشیاء لے کر خواتین غائب ہوگئیں
ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا‘ سلمان کو لوٹنا آسان نہیں ہے‘ بہن ارپیتا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان نے ایک فلم میں باڈی گارڈ کا کردار کیا جس میں وہ کرینہ کپور کو بچاتے نظر آتے ہیں۔ تاہم خود وہ ڈاکو حسینائوں سے نہ بچ سکے‘ سلمان خان کو ان کی خواتین پرستاروں نے لوٹ لیا‘ ذرائع کے مطابق سلمان خان ممبئی کے علاقے باندرہ کے ایک نائٹ کلب میں موجود تھے چار خواتین پر مشتمل گروہ نے انہیں گھیر لیا اور باتوں باتوں میں میز پر رکھا سلمان خان کا والٹ‘ بیش قیمت عینک اور دیگر سامان غائب کردیا‘ خواتین کے جانے کے بعد چیزوں کو غائب دیکھ کر انہیں ڈھونڈا گیا لیکن خواتین نہ مل سکیں‘ سلمان نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے اسکی رپورٹ پولیسمیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ دوسری جانب سلمان خان کی بہن ارپیتا نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا کیوں کہ سلمان کو لوٹنا اتنا آسان نہیں۔ تاہم عینی شاہد فلم ڈائریکٹر نندیتا سنگھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان نے اس واقعے کے بعد اپنے محافظوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags: