کراچی آپریشن متحدہ کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے‘ فاروق ستار

October 8, 2015 2:16 pm0 commentsViews: 28

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے‘ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر شروع کیا گیا‘ آپریشن کیلئے ہم نے پہلے بھی تعاون کیا اور اب بھی کررہے ہیں مگر اب کراچی آپریشن کو ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے اور اسے ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے‘ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ایم کیو ایم کی آواز سننا ہوگی۔

Tags: