آج صبح شہر میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن 50 افراد گرفتار

October 9, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 19

اورنگی ٹائون‘ شاہ فیصل کالونی‘ منگھوپیر‘ نصرت بھٹو کالونی‘ لیاقت آباد‘ سلطان آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے
آپریشن محرم الحرام سے قبل جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے شروع کیا گیا ہے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں‘ 50 مشتبہ افراد گرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سے قبل پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن‘ اورنگی ٹائون‘ شاہ فیصل کالونی‘ منگھو پیر‘ نصرت بھٹو کالونی‘ لیاقت آباد ‘سلطان آباد سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا گیا جس میں 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے اور بھاری اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے‘ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شرع کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز خفیہ اطلاعات پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ماررہی ‘ اس موقع پر اورنگی ٹائون‘ منگھو پیر لیاقت آباد‘ نصرت بھٹو کالونی‘سلطان آباد ‘شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا گیا تھا۔

Tags: