پیپلزپرٹی میں بغاوت آصف زرداری کو پاکستانی سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ

October 9, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 29

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں نے زرداری پر عدم اعتماد کااظہار کردیا
سینئر رہنمائوں نے زرداری کو سب کے سامنے کھری کھری سنا ڈالیں
چلے ہوئے کارتوسوں کو بلاول سے دور کرنے کا مطالبہ بھی کردیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)آصف زرداری کے خلاف پیپلز پارٹی میں بغاوت ہونے لگی۔ سینئر رہنمائوں نے سیاست سے الگ ہونے کا کہہ دیا ، چلے ہوئے کارتوسوں کو بلاول سے دور کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ دبئی اجلاس موجود ذرائع کے مطابق سینئر رہنمائوں نے آصف زرداری کو بھرے مجمع میں کھری کھری سنائیں کہ پیپلز پارٹی ان کی تصویر پر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتی۔ وہ سیاست سے دو ہوجائیں تو یہ ان کی پارٹی پر مہربانی ہوگی۔ سینئر رہنمائوں نے کہا کہ پارٹی کو پرانے چہروں اور چلے ہوئے کارتوسوں سے پاک کریں۔ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، امین فہیم وغیرہ، بلاول بھٹو سے دور رہیں اور بلاول کی نئی سیاسی ٹیم بنائی جائے۔ مفاہمت کے جادو گر نے تمام تلخ مشورے سنے، مسکرائے اور بات ٹال گئے۔ سینئر رہنمائوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ زرداری، ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے گم سم اور پریشان تھے۔

Tags: