حج کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کے نام عوامی مقامات پر آویزاں کرنیکا اعلان

October 9, 2015 2:47 pm0 commentsViews: 32

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک) حج مہم کی ڈسپلنری کمیٹی نے حج کی مہم کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کے نام تشہیری پینلٹی کے تحت عوامی مقامات پر آویزاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اس طرح کا جرمانہ عائد کرنے کا مقصد لوگوں اور اداروں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے تا کہ وہ آئندہ تمام ضوابط کی پابندی کریں۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈسپلنری کمیٹی رواں ماہ کے آخر سے حجاج کی شکایت وصول کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے ممالک سے آنے والے تمام حجاج کرام حج کے دوران کسی بھی محکمے سروس میں کسی بھی طرح کی کمی اور کوتاہی کی شکایت جمع کرا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد آئندہ سال حج کے دوران تمام سروسز کو بہتر بنانا ہے۔

Tags: