مظفر آباد کے زلزلے کی 10 ویں برسی

October 9, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 42

لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے
مظفر آباد( یو پی پی) آزاد کشمیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آنیوالے 8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کو دس برس مکمل ہوگئے۔ قدرتی سانحے کی ایک دہائی مکمل ہونے پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا تمام مساجد میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی لوگ پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسکولز و کالجز کے طلباء و طالبات نے شہداء زلزلہ کی یاد گار پر حاضری دی اور اجتماعی دعا کی۔

Tags: