80 لاکھ واجبات کی عدم ادائیگی پر نیشنل اسٹیڈیم کے پانی کے کنکشن منقطع

October 9, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ ریونیو واٹر بورڈ نے80 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم کے پانی کے کنکشن منقطع کر دئیے ہیں۔ سرکاری اداروں سمیت دیگر اداروں سے بھی وصولی کیلئے کنکشن منقطع کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف علاقوں کا مکمل اور زمینی حقائق کے مطابق سروے کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ واٹر بورڈ کی بلنگ تمام درجوں کے مطابق ہو، پانی کے تمام صارفین کو بلا تاخیر ان کی درجے کے لحاظ سے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

Tags: