سول اسپتال میں سی ٹی اسکین میشن خراب، مریضوں کو مشکلات

October 9, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 23

اسپتال کی واحد ایم آر آئی مشین دو سال سے غیر فعال، مخصوص مافیا میشن ٹھیک کرانے میں رکاوٹ
کراچی( نیوز ڈیسک) سول اسپتال کراچی کے شعبہ جات کی سی ٹی اسکین مشین کی خرابی 15 یوم گزر جانے کے باوجود ٹھیک نہیں کرائی جا سکی جس کے باعث ہنگامی طبی امداد کے حصول کے لئے آنے والے مریضوں بالخصوص مختلف واقعات و حادثات میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال کی واحد ایم آر آئی مشین بھی گزشتہ2 سال سے غیر فعال اور پڑے پڑے ناکارہ ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ماتحت صوبے کے سب سے بڑے ٹیچنگ اسپتال سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات میں23 ستمبر2015ء کو خراب ہونے والی سی ٹی اسکین مشین کو تاحال ٹھیک نہیں کرایا جا سکا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ نجی لیبارٹریوں سے کمیشن حاصل کرنے والی مخصوص مافیا ایم آر آئی مشین کو درست کرانے میں رکاوٹ ہے جس کا براہ راست فائدہ نجی لیبارٹریاں اٹھا رہی ہیں۔

Tags: