سندھ پولیس کے الیکٹرک کی2 ارب کی نادہندہ نکلی

October 9, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 46

ایک سال سے بار بار یاد دہانیوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے، کے الیکٹرک
7 دن میں ادائیگی یقینی بنائی جائے، پولیس کالونیوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے، آئی جی سندھ کو خط
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے سندھ پولیس کو2 ارب سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس( آئی جی پی) کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے7 دن میں ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ2010ء میں سندھ پولیس پر واجبات605 ملین تھے پانچ سال سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث2.1 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی پبلک سیکٹر کنزیومر کے جنرل منیجر اعجاز میمن کی جانب سے آئی جی سندھ کو ارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ حکام کو وقفے وقفے سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے لیکن حکام کی جانب سے توجہ نہیں دی گئی اور گزشتہ12 مہینوں سے بجلی کے بلوں میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس کی کالونیوں میں بجلی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ادارہ اس حالت میں نہیں کے بغیر ادائیگیوں کے محکمہ پولیس کے دفاتر کو بجلی فراہم کرے۔

Tags: