بحریہ ٹائون کا چار ٹی وی چینلز لانچ کرنیکا منصوبہ

October 9, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 155

نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور پراپرٹی کے ٹی وی چینلز جلد شروع کیے جائیں گے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹائون مستقبل قریب میں چار ٹی وی چینلز لانچ کرکے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں تلکہ مچانے کا منصوبے بنا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور پراپرٹی کے چینلز شروع کئے جائیں گے۔ میڈیا ماہرین بحریہ ٹائون کی میڈیا انڈسٹری میں انٹری کو بہت بڑی پیشرفت قرار دے رہے ہیں، اور اس کے ان چاروں شعبوں میں دو رس اثرات مرتب ہوں گے۔ بحریہ ٹائون کے چیئر مین ملک ریاض کو لیڈنگ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر مانا جاتا ہے اور ان کے منصوبوں کے اعلیٰ معیار کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے۔ وہ ملک کی نمایاں مخیر شخصیت بھی ہیں۔ ان کا گزشتہ عشرے میں ترقی کی منازل طے کرنیوالی میڈیا انڈسٹری میں آنا ایک اہم پیشرفت ہے۔

Tags: