گولڈ منی لانڈرنگ8 ماسٹر مائنڈ سمیت6 ملزمان گرفتار

October 9, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 36

ملزمان میں حنیف موسیٰ، ساجد موتی والا، ہمایوں حنیف، ہمایوں موسیٰ عرفان، محمد شاہد، بلال قمر اور کاشان شامل ہیں
جعلی کمپنیاں بنا کر سونے کی ایکسپوٹ کی آڑ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کے ملزمان کی ضمانت میں توسیع نہ ہو سکی
کراچی( نیوز ڈیسک) کسٹم حکام نے سونے کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں مبینہ ماسٹر مائنڈ حنیف موسیٰ ساجد موتی والا کو6 نامزد ملزمان کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی ضمانت کی توثیق نہ ہونے پر حراست میں لیا ملزمان کے خلاف 5 جعلی کمپنیوں کے ذریعے24 ارب روپے کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کے مقدمے کے سلسلے میں کسٹم حکام نے تفتیش مکمل کرکے چالان داخل کرا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان ملزمان سے متعلق 5 میں سے صرف ایک کمپنی بی ڈی انٹر پرائزز کی تحقیقات میں 8 ارب روپے سے زائد کا سونا اسمگل کئے جانے کے شواہد ملے تھے۔ پانچوں کمپنیوں کے ذریعے مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔ مقدمے میں حنیف موسیٰ، ہمایوں حنیف، ہمایوں موسیٰ، ساجد عبدالقادر( عرف ساجد موتی والا) عرفان عرف چیل، محمد شاہد، بلال قمر اور کاشان شامل ہیں۔ منی لانڈرنگ کی واردات میں شریک ملزم اور کلیئرنگ ایجنٹ کی خدمات انجام دینے والا ایجنٹ محمد زبیر لنگڑیاں پہلے ہی حراست میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ کا کام کرنے والے پروفیشنل کھیپیوں کا ریکارڈ بھی حکام کے پاس موجود ہے جنہیں جلد حراست میں لیا جائے گا۔

لوٹ مار کے دوران صحافی کی
گاڑی پر فائرنگ‘ ایک ملزم گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر مشتاق سرکی کی گاڑی پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جوہر چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل کے سامنے کار میں بیٹھے صحافی مشتاق سرکی سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے کہ موقع سے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم یاسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔

غیر قانونی طریقے سے ایرانی حدود میں
داخلے پر 68 پاکستانی گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایرانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے68 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے قریب شاہجہاں روڈ پر معمول اسنیپ چیکنگ کی جارہی تھی کہ34 افغان باشندوں ،12 خواتین اور بچے سمیت 68 افراد کا ایک قافلہ جو ویزے اور دیگر ضروری کاغذات کے بغیر غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ سمندری راستے کا استعمال کرتے ہوئے سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھاجنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار افراد سے اس سلسلے میں مزید تفتیش جا ری ہے۔

شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا
جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)ناظم آباد ٹریفک سیکشن پولیس نے شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات اہلکاروں نے جمعرات کی صبح رکشہ نمبرD-03734کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر روکا تو اس میں سوارایک شخص جو پولیس وردی میں ملبوس تھا اور خود کو پولیس اہلکاربتایا اورٹریفک اہلکاروں سے جھگڑا کیا اوررکشہ روکنے پرانھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔اس موقع پر ٹریفک اہلکاروں نے علاقہ پولیس کو بھی طلب کرلیا اور اس شخص کو ناظم آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے اور اسکے قبضے سے ایک چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کی گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔

کورنگی صنعتی ایریا سے 6جواری گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 6 جواریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دائو پر لگائی گئی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ناصرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 6 جواری عبدالغنی ، ساجد عنایت ، عمر فاروق ، اینتھونی ، اصفر اور لیاقت کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دائو پر لگے تین ہزار روپے ، 6 موبائل فون اور ایک سونے کی چین سمیت قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گھر میں جوا کھیل رہے تھے ۔

مختلف واقعات میں نوجوان سمیت4افراد گرفتار، 2زخمی
اورنگی ٹائون میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار58سالہ شخص ہلاک
سہراب گوٹھ میں ایک شخص بس کے پچھلے ٹائروں سے کچل کر ہلاک، ڈرائیور فرار ہوگیا
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میںٹریفک حادثات و یگر واقعات میں 4افراد جاں بحق اور دوافرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون نمبر16غوثیہ چوک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماردی اور فرار ہوگیا ،زخمی ہونیوالے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 58سالہ نورالامین ولد گلزر دم توڑ گیا جبکہ محمد وقاص کو طبی امداد دی جارہی ہے ،سمن آباد کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے کے قریب تیز رفتار بس روٹ نمبر F-18 سے اترتے ہوئے گاڑی کے پچھلے ٹائروں سے کچل کر 30 سالہ جہانگیر ولد لیاقت علی جاں بحق ہوگیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، متوفی فیڈرل بی ایریا بلاک 18 کا رہائشی تھا ، کے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔شریف آباد کے علاقے لیاقت آبادغریب آباد میں تیز رفتار بجری کا ٹرک نمبر JT-1397 کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار28 سالہ احتشام الدین ولد شفیع خان جاں بحق اور 28 سالہ یعقوب خان ولد رستم خان زخمی ہوگیا ،پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور امداد خان کو گرفتار کرکے لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او فیض شاہ کا کہنا ہے کہ متوفی قائد آباد کا رہائشی تھا ۔شاہراہ فیصل کے علاقے پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے منتقل کردی ۔

کلا کوٹ سے مقابلے کے بعد فیصل پٹھان گروپ کے2 کارندے گرفتار
محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ سے گینگ وار کو برا گروپ کے کارندے کو پکڑ لیا، کلفٹن سے کارلفٹر کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)کلاکوٹ پولیس نے کھڈوی لین میں مقابلے ے بعد لیاری گینگ وار فیصل پٹھان گروپ کے دو کارندوں مولا بخش عرف مولو اور اورنگزیب عرف گبر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا ۔محمودآباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں مقابلے کے بعدلیاری گینگ واراکوبرا گروپ کے کارندے آصف عرف اچھو کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروںپر فائرنگ کرنے کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔کلفٹن پولیس نے کلفٹن بلاک 9میں مقابلے کے دوران زخمی حالت میں کارلفٹر ساجد احمد دین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا ۔

چھاپوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 14ملزمان گرفتار،بم برآمد
سیاسی جماعت کے 2ٹارگٹ کلرز نے 25افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ایس پی
کورنگی پولیس نے بلوچستان میں قتل کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا، سہراب گوٹھ میں 6ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے ،ٹارگٹڈآپریشن اور مقابلے کے بعد دوسیاسی تنظیم کے ٹارگٹ کلر،لیاری گینگ وار اور دیگر جرائم میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے ،جبکہ منگھوپیر میں سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دوٹارگٹ کلر ندیم عرف نونا اور عمران عرف لنگڑاکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلیا ،ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ندیم نے دوران تفتیش10جبکہ عمران نے 15افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور ملزمان جو اسلحہ اسلحہ ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوتا تھا وہ اپنے پاس رکھتے تھے اور واردات کے وقت اپنے ساتھیوں کو دیتے تھے ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ لانڈھی پولیس نے کربلا گرائونڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل سیکٹر کے یونٹ107 کے کارکن عقیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ایل ایم جی اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں قتل کے ملزم گلاب خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے دو کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جس میں لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان عبدالستار، فیروزخان اور سیف اللہ ،اور فارن ایکٹ کے تحت اعظم خان ،عبدالعزیزاور جمشید خان شامل ہے ۔ماڑ ی پور پولیس نے لیاری گینگ وار ملازبیر گروپ کے دو کارندے سرفراز عرف منا اور بہادر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایک دستی بم برآمد کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے لوٹ مارکرنے والے دوملزمان سکندر شاہ اور رواد شاہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

Tags: