عرفان گل مگسی ہمشیرہ کے ہمراہ پی پی میں شامل

October 9, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 16

وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیا
پی پی انکی اپنی پارٹی ہے، وہ اپنے گھر میں واپس آتے ہیں، قائم علی شاہ، شمولیت پر خیر مقدم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر عرفان گل مگسی اور ان کی چھوٹی ہمشیرہ ادیبہ گل مگسی نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی موجودگی میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عرفان گل مگسی پہلے بھی پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی ان کا گھر ہے اور وہ اپنے گھر میں واپس آگئے ہیں۔ عوام کی پیپلزپارٹی سے محبت ناقابل شکست بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی آئین کے تحت عوام کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے اس کی قیادت نے عوام کے حقوق کے تحفظ، جمہوریت کی بحالی اور اداروں کے استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔