شاہد آفریدی نے عالمی معیار کے باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کر دیا

October 9, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 19

5 اکتوبر کو فارابی گورنمنٹ اسکول میں بنایا گیا کورٹ ان کے جاری رفاہی منصوبوں کا حصہ ہے
کراچی(پ ر) شاہد آفریدی نے مورخہ5 اکتوبر 2015 ء کو مسلم آباد میں واقع فارابی گورنمنٹ اسکول میں ایک عالمی معیار کے باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کیا۔ یہ باسکٹ بال کورٹ ان رفاہی منصوبوں میں سے ایک ہے جو شاہد آفریدی فائونڈیشن نے ان اسکولوں کیلئے بنارکھے ہیں جہاں بہت زیادہ افرادی قوت اور معالی معاونت کی ضرورت ہے۔کرکٹ اسٹار کے قائم کردہ اس فائونڈیشن کا مقصد اسکولوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اسکول میں ایکسر سائز اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں جس کیلئے فائونڈیشن کھیل کود کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو انفرا اسٹرکچر بھی فراہم کررہا ہے۔