آج ممتاز قادری کے حق میں یوم عشق رسولﷺ منائیں گے، ثروت قادری

October 9, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 15

ممتاز قادری کی شرعی، قانونی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سربراہ سنی تحریک
کراچی(پ ر) سربراہ پا کستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غازی ممتاز قادری عاشقان رسول کی تلوار ہے ،حکومت ،عدلیہ اور قانون گستاخ رسول کا راستہ نہیں روکیں گے تو ممتاز قادری پیدا ہوتے رہینگے ،عشق رسول میں جینا اور عشق رسول میں مرنا مصطفی ﷺ کے غلاموں کا شیوہ ہے ،ملک کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے ،شریعت کی تشریح کرنا جس طرح عدالتوں کا کام نہیں اسی طرح ممتاز قادری کے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے عمل کوجانچنا بھی عدالتوں کا کام نہیں ہے ، غازی ممتاز قادری کا فعل شریعت سے جڑا ہے اس لئے ممتاز قادری کے کیس کو وفاقی شرعی عدالت میں چلایا جائے ، پا کستان کو ایک سازش کے تحت تہذیبی ٹکراؤ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔مذاہب کے درمیان اگر تصادم ہو ا تو بات بہت دور تک جا سکتی ہے۔سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیانات پر اگر کاروائی کی جاتی توآج یہ حالات نہ ہوتے ۔بعض سیاسی جماعتیں اور بر سر اقتدار طبقہ مذہبی جماعتوں کو بد نام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔پا کستان میں مغربی کلچراور غیر ملکی دبائوپر شریعت وآئین کے خلاف کسی فیصلے کو قبول نہیں کرینگے ،ممتاز قادری کے حق میں 16اکتوبر جمعہ المبارک کو یوم عشق رسول ﷺ کے طور پر منائی گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے واپسی پر مرکز اہلسنت پر مرکزی ہی رہنمائوں ،مرکزی رابطہ کمیٹی علماء بورڈ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔