ہری مرچ240، ٹماٹر140 روپے کلو تک پہنچ گیا

October 9, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 21

ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو گیا، عوام کی قوت خرید جواب دے دی گئی
آلو کے نرخ میں50 فیصد اضافہ، بھنڈی80، ٹنڈا50، لیموں320 اور لہسن160 روپے کلو ہو گیا
کراچی( کامرس رپورٹر) گزشتہ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ صارفین کی قوت خرید جواب دے گئی ریٹیل میں ٹماٹر140 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر کے فی کلو نرخ 50 روپے تھے ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی نئی فصل آنے میں ابھی ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے۔ جبکہ بیرون ملک سے ٹماٹر کی در آمد بھی رکی ہوئی ہے۔ سبزی منڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹماٹر کا ذخیرہ کولڈ اسٹوریج میں تیزی سے کم ہونے کے باعث رسد میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ریٹیلرز ذرائع کے مطابق300 فیصد اضافے کے باوجود ٹماٹر کی طلب میں اضافے کے باعث رواں ماہ اس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ ٹماٹر کے علاوہ پیاز، ہری مرچ کے نرخ بھی آسمان کو چھو رہے ہیں شہر کی ریٹیل مارکیٹوں میں آلو کے نرخ50 فیصد بڑھا دئیے ہیں جبکہ25 روپے کلو پیاز کی قیمت50 روپے ہری مرچ کے نرخ120 روپے اضافے سے 240 روپے گزشتہ ماہ بکنے والی بھنڈی کے نرخ35 روپے کلو سے بڑھا کر 80 روپے، ٹنڈے کے 50 فیصد اضافے کے ساتھ 60روپے جبکہ ستمبر میں150 روپے کلو فروخت ہونے والا لیموں 320 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اس طرح ہرے دھنیہ کی گڈی10 روپے کی بجائے15 روپے، پودینے کی گڈی بھی15 روپے، بیٹری کے پانی سے صاف شدہ ادرک320 روپے کلو لہسن 40 روپے اضافے کے ساتھ160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اکتوبر میں سبزیوں پر مہنگائی کا تناسب300 فیصد بڑھانے کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Tags: