انگلینڈ سے جیت کیلئے بائولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، مصباح الحق

October 9, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 24

ذوالفقار بابر اہم ہتھیار ثابت ہونگے، انگلش ٹیم کیخلاف2012 کی تاریخ دہرائیں گے
ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے چیلنج ہے اور جیت کے ففٹی ففٹی چانسز ہیں، کپتان کی دبئی میں میڈیا سے گفتگو
ابو ظہبی( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف2012ء والی تاریخ دہرائیں گے۔ ذوالفقار بابر اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ جیت کیلئے تمام بائولرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے یو اے ای میں موجود ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ یہ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے چیلنج ہے اور جیت کے ففٹی ففٹی چانسز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کو ہر گز آسان نہیں لیں گے۔ حریف ٹیم کے معین علی اور بقیہ کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔ یاسر شاہ کسی بھی ٹیم کیلئے خطرہ ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ صرف ایک بائولر پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، تمام بائولرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

Tags: