بلدیہ عظمیٰ نے اشتہاری بورڈ کیخلاف آپریشن تیز کردیا

October 9, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 33

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکسز کا عملہ حرکت میں آگیا
راشد منہاس ، شہید ملت روڈ، بورڈآفس چورنگی، حیدری مارکیٹ، شاہراہ قائدین، طارق روڈ اور کلفٹن بورڈز ہوڈنگز اتاردیے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدر آمد کیلئے بلدیہ عظمیٰ کا اشتہاری بورڈز کیخلاف آپریشن تیز، ایڈمنسٹریٹر کرچی سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لوکل ٹیکسز نے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف کارروائی جاری رکھی اور30ستمبر سے 7 اکتوبر2015 کی شب تک راشد منہاس روڈ، شہید ملت روڈ، بورڈ آفس چورنگی، حیدری مارکیٹ، شاہراہ قائدین، کیپٹن فرید بخاری روڈ، خیابان رومی کلفٹن، خیابان سعد کلفٹن و دیگر علاقوں سے اشتہاری بورڈز اور ہورڈنگز کو اتار دیا ۔

Tags: