ضرورت پڑی تو بلدیاتی انتخابات میں فوج طلب کرینگے، وزیر بلدیات

October 9, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 30

یہ تاثر درست نہیں کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے
پولیس اور رینجرز بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے، کراچی پریس کلب میں خطاب
رینجرز کیخلاف اشتہارات کا معاملہ سازش ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اس لئے جہاں ضرور محسوس ہوئی تو الیکشن کمیشن کے حکم پر فوج تعینات کی جا سکتی ہے۔ سندھ حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ویسے بھی پولیس اور رینجرز بلدیاتی انتخابات میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔ رینجرز کے خلاف اشتہارات کا معاملہ سازش ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے نیب اور ایف آئی اے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ موجودہ احتسابی عمل میں صرف پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو ہمیں قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی، وقار مہدی، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سجاد عباسی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، نائب صدر نواب قریشی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے وزیر بلدیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنتے رہتے ہیں اس لئے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کسی اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Tags: