شگفتہ فرحت نے بھوپال کا تذکرہ بہت خوبصورتی اور سلاست سے کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

October 9, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 70

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں وفاقی اردو یونیورسٹی اور محبان بھوپال فورم کے تعاون سے تذکرہ شخصیات بھوپال کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ہیرو پاکستان ( نشان امتیاز) ڈاکٹر عبدالقدیر خان معروف سائنس دان نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ یہ کتاب بھوپال کی تصویر کشی کرتی ہے اور نمایاں شخصیات کے کا تذکرے سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑی بڑی نامور شخصیات بھوپال میں پیدا ہوئیں صاحب کتاب بھوپال کی سفیر اور ماہر بھوپال بھی ہیں یہ بھوپال کی انسائیکلو پیڈیا ہیں اس موقع پر سلیمان ڈی محمد، محمد احمد سبزواری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ثروت سلطانہ ثروت، نوشابہ صدیقی، جاوید احمد، ثاقب صدیقی، توقیر سبزواری اور آرٹس کونسل کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Tags: