ہٹ لسٹ نے ہلچل مچادی شوبز شخصیات کو دھمکیاں، فنکاروں نے سیکورٹی گارڈز رکھ لیے

October 9, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 43

فنکاروں نے اپنی شوبز سرگرمیوں کیساتھ نجی مصروفیات کو بھی خفیہ رکھنا شروع کردیا
حکومت فنکاروں کو سیکورٹی فراہم کرے، صائمہ،ریشم، میرا، لیلیٰ ، خوشبو ،ماہ نور کا مطالبہ
لاہور( یو پی پی) کراچی میں دہشت گردوں کی طرف سے شوبز شخصیات کو دھمکیوں کے بعد لاہور میں بھی فنکاروں نے اپنی سیکورٹی سخت کردی‘ کچھ روز قبل کراچی سے گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے شوبز شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی جس سے شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی‘ اس خطرناک عزائم سے تمام فنکار گھبرائے ہوئے ہیں اور کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور کے نامور فنکاروں نے بھی اپنے ساتھ سیکورٹی گارڈ رکھ لئے ہیں۔ اداکارائوں نے اپنی شوبز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نجی مصروفیات کو بھی خفیہ رکھنا شروع کردیا ہے جبکہ تھیٹر مالکان نے بھی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا ہے‘ نامور فلمسٹار صائمہ‘ ریشم‘ میرا‘ لیلیٰ‘ ندا چوہدری‘ خوشبو‘ ماہ نور‘ زارا اکبر اور دیگر کا کہنا ہے کہ یہ بہت اذیت ناک بات ہے کہ فنکاروں کی لسٹیں دہشت گردوںسے مل رہی ہیں حکومت کو چاہئے کہ سیکورٹی اداروں کو مزید متحرک کریں‘ ان فنکاروں نے حکومت سے سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Tags: