بلدیہ غربی محرم کے جلوسوں کے شرکاء کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریگی

October 9, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 23

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
کراچی( سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں بلدیہ غربی کے چاروں زونوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کیذمہ داران،سپرنٹنڈنگ انجینئر، ڈائریکٹر ہیلتھ ،ڈائریکٹر پارکس کے ساتھ ساتھ چاروں زونوں کے فوکل پرسن اور دیگر شعبہ جاتی افسران بھی شریک تھے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداران کو سہولیات فوری طور پر اقدامات شروع کر دیئے جائیں امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے ساتھ ساتھ روشنی کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔