بلدیہ عظمیٰ میں مشیر مالیات کی تعیناتی پر تنازع‘ ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ سیل کردیا

October 9, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 21

سابق مشیر مالیات اور سابق سینئر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عدالت سے اپنی بحالی کے احکامات لے آئے
بیک وقت 2 افسران مشیر مالیات اور 2 افسران سینئر ڈائریکٹر کے عہدوں کے دعویدار عہدوں سے ہٹائے گئے افسران کی دوبارہ تعیناتی کیلئے کوششیں
کراچی(رپورٹ۔فرید عالم) ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ مالیات سیل کردیا ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مشیر مالیات کی تعیناتی نے تنازعہ کھڑا کردیا،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بیک وقت دو افسران مشیر مالیا ت کے دو افسران سینئر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے عہدے کے دعویدار ‘تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے ادارے میں تعینات مشیر مالیات آفاق سعید اور ڈائریکٹر لوکل ٹیکسزایڈورٹائزمنٹ اختر علی شیخ کو عہدوں سے ہٹا کر شعیب وقار کو مشیر مالیات اور گریڈ 17کے عبدالراشد خان کو سینئر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ تعینات کر دیا تھا جس کے بعد مذکورہ دونوں افسران نے سندھ ہائی کورٹ سے اپنے عہدوں پر تعیناتی کے کے لئے حکم امتنائی لے کر اپنی تعیناتی کے لیئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے اجازت طلب کی تو ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے مذکورہ دونوں افسران کو ادارے میں تعینات کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد سابق مشیر مالیات آفاق سعید زبردستی دفتر میں بیٹھنا چاہا جس پر ایڈمنسٹریٹر نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز مشیر مالیات کا دفتر سیل کروادیا جس کے بعد آفاق سعید سارا دن سینئر ڈائریکٹر محکمہ مالیات منور امام کے آفس میں بیٹھے رہے جبکہ سینئر ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبدلراشد خان نے دفتر پر اپنا قبضہ رکھنے کے لئے پولیس کے سپاہی کھڑے کر رکھے ہیں یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کے احکامات پرمحکمہ بلدیات سندھ نے آفاق سعید کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سے ہٹا کر ان کی گریڈ17میں تنزلی کر کے بلدیہ شرقی میں بطور اکائونٹ آفیسر بھیج دیا تھا جبکہ عبدلراشد خان کو بھی سپریم کورٹ کے حکم پر انکے اصل محکمے بلدیہ ملیر بھیجا گیا تھا حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ہٹائے گئے افسران محکمہ بلدیات سند ھ کے افسران سے ملی بھگ کر کے مبینہ طور پر تعیناتیوں کے غیر قانونی حکم نامے حاصل کر کے ایک بارر پھر بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت دیگر اداروں کے پر کشش عہدے حاصل کر نے کے لیئے ساز باز کر رہے ہیں۔

Tags: