آرام باغ میں زیر تعمیر عمارت سے ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش ملی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

October 9, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 17

متوفی کو چند ماہ پہلے برطرف کر دیا گیا تھا، آخری پوسٹنگ جیکسن ٹریفک سیکشن میں تھی
لاش تین سے چار روز پرانی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی
کراچی(کرائم رپورٹر)میٹھادر کے علاقے سے برطرف ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود آرام باغ ٹی ایم او آفس کیساتھ زیر تعمیر عمارت سے جمعرات کی صبح ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسکے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او غزالہ کے مطابق متوفی کی لاش تین سے چار روز پرانی ہے اور اسکی شناخت36سالہ ریحان ولد سرور کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی ٹریفک پولیس کا اہلکار تھا اور اسے چھ ماہ قبل برطرف کر دیا گیا تھا۔متوفی کی آخری پوسٹنگ جیکسن ٹریفک پولیس سیکشن میں تھی۔ایس ایچ او کے مطابق متوفی کے برطرف ہونے کے بعد اسکی فیملی بھی اسکے ساتھ نہیں رہ رہی تھی اس لیئے اسکے بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکیں ۔متوفی کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا۔انہوں نے بتایا کہ لاش پھولی ہوئی ہے اس لیئے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔

بفر زون میں گھر سے لاش ملی
کراچی(کرائم رپورٹر)بفرزون کے علاقے میں قائم گھر سے لاش ملی ۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے بفرزون سیکٹر 15A1مکان نمبر R-603 سے چار دن پرانی 57 سالہ محمد شعیب ولد محمد اشفاق کی لاش ملی ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، ڈیوٹی افسر صفدر کا کہنا ہے کہ متوفی کئی روز سے بیمار تھا اور گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا، تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس گھر کا مین دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں محمد شعیب کی لاش پڑی ہوئی تھی ، مقتول کی بہن دبئی میں رہائش پذیر ہے،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ہے۔

 

Tags: