پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

October 9, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 22

منظم سازش کے تحت منافع بخش ادارے کو نقصان پہنچایا گیا، مزدور تنظیموں نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی نجکاری کیخلاف ادارے کی مزدور تنظیموں سمیت تمام ایسوسی ایشن نے تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا‘ جمعرات کو پی آئی اے کی منتخب اور نمائندہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی طور قبول نہیں کریں گے اور نجکاری کیخلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن‘ اٹاپ‘ سوسائٹی آفس ایئر کرافٹ انجینئرز اور کیبن کریو ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی‘ اجلاس میں پی آئی اے اور پالپا کے درمیان تنازع پر بھی تشویش کااظہار کیا گیا اور پالپا کی جانب سے مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

Tags: