بجلی کی قیمت میں2روپے60روپے پیسے فی یونٹ کمی صارفین کو 20ارب کا ریلیف ملے گا

October 9, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 37

کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین اور 300 یونٹ ماہانہ سے زائد بلنگ پر نہیں ہوگا، نیپرا
اگست میں 10ارب یونٹ بجلی فروخت، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت4روپے50پیسے فی یونٹ آئی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ نیپر انے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اگست میں10 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی‘ بجلی کی پیدوار پر فیول لاگت 4 روپے 50پیسے فی یونٹ آئی‘ اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے‘ نیپر انے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں2 روپے 60 پیسے کمی کردی جس سے بجلی کے صارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین اور 300یونٹ ماہانہ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا‘ واضح رہے کہ جولائی کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

Tags: