ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے قریبی عزیز کے گھر میں ڈکیتی

October 9, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 28

سندھی مسلم سوسائٹی میں چار ڈاکوئوں نے گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا
ملکی، غیر ملکی کرنسی، بھاری مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار، مقدمہ درج
کراچی( کرائم رپورٹر) سندھی مسلم سوسائٹی مین ایڈیشنل آئی جی کے قریبی رشتہ دار کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو ملکی اور غیر ملکی کرنسی ‘بھارتی مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علی الصبح ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع بنگلہ نمبر 155/B میں 4ڈکیت حفاظتی دیوار کود بنگلے میں داخل ہوئے‘ چوکیدار کو یرغمال بنالیا‘ بعد ازاں ڈکیت کھڑکی توڑ کر کر کمرے میں داخل ہوگئے‘ اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد کمرے میں بند کردیا‘ ڈاکوئوں نے الماریوں میں رکھے6 لاکھ75 ہزار روپے‘7ہزار امریکی ڈالر‘ 17 تولہ سونا لوٹ لیا‘ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین انویسٹی گیشن ایسٹ زون پولیس کو طلب کرلیا جس نے جائے واردات سے ملزمان کے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے‘ بعد ازاں پولیس نے بنگلے میں رہائش پذیر ڈاکٹر پروین دختر شریف الدین کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس بنگلے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی وہ بنگلہ کراچی پولیس کے چیف مشتاق مہر کے قریبی رشتہ دار کا ہے۔

Tags: