دنیا بھر میں پیشہ ور صحافیوں کیلئے خطرات ہیں، امریکی قونصل جنرل

October 9, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 42

امریکی قونصل خانے میں ڈینئل پرل ورلڈ میوزک ڈے کے موقع پر600 سے زائد افراد کی میوزک کنسرٹ میں شرکت
کراچی ( یو پی پی) امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کررہے ہیں‘ پیشہ ور صحافیوں کیلئے خطرات آج پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ موسیقی کے ذریعے عوام کو ایک دوسرے کو قریب لایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام’’ ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈے‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل کی رہائشگا پر600 سے زائد افراد کیلئے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سیکسا فون نوازلی ریڈ فیلڈ‘ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ( ناپا) کے طلباء اور مشہور پاکستانی بینڈ‘‘ راہی‘‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا‘ امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ’’ ڈینیل پرل ورلڈ میوزک ڈے‘‘ آنجہانی امریکی صحافی اور موسیقار ڈینیل پرل کی یاد میں منایا جاتا ہے‘ ڈینیل پرل نے قلم اور وائلن کے ذریعے مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کی‘ اگر آج ڈینیل پرل یہاں موجود ہوتے تو موسیقی کی اس دلفریب شام سے انتہا لطف اندوز ہوئے۔