پیار کیا تو ڈرنا کیا…؟ دپیکا مدھو بالا کو خراج عقیدت پیش کرینگی

October 9, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 208

فلم باجی رائو مستانی میں مدھو بالا کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی
یہ گانا دپیکا کے کیریئر کو بہت آگے لے جائے گا‘ فلمی شخصیات کی رائے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی آنیوالی فلم ’’ باجی رائو مستانی‘‘ میں ماضی کی معروف اداکارہ مدھوبالا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بالی ووڈ لائف کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم ’’ باجی رائو مستانی‘‘ میں ایک گانا فلما رہے ہیں جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون رقص کرتی نظر آئیں گی۔ خبر کے مطابق دپیکا پڈوکون آئینہ محل میں ’’ دیوانی مستانی‘‘ گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی جس میں مدھو بالا کے کامیاب گانے‘ جب پیار کیا تو ڈرنا کیا کے بول بھی شامل ہیں۔ اس گانے کی کوریو گرافی ریموڈیسوزا دے رہے ہیںجبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ گانا دپیکا کو اپنے کیریئر میں اتنا آگے لے کر جائیگا جتنا مدھو بالا کو مغل اعظم کا گانا جب پیار کیا تو ڈرنا کیا لے کر گیا تھا ‘ اس گانے کے بہت سے مناظر مدھو بالا کے گانے سے ملتے جلتے ہوں گے جس میں آئینہ میں عکس دیکھنا بھی شامل ہے۔ دیوانی مستانی‘ گانا ہندوستانی گلوکارہ شریا گھوشال نے گایاہے‘ فلم ’’ باجی رائو مستانی‘‘18 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

Tags: