بدر منیر کی 7 ویں برسی 11 اکتوبر کو منائی جائیگی

October 9, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 330

کراچی( کلچرل رپورٹر) اداکار بدر منیر کی7 ویں برسی 11 اکتوبر کو منائی جائیگی۔ بدر منیر نے عملی زندگی کا آغاز کراچی کی سڑکوں پر ایک رکشہ ڈرائیور کی حیثیت سے کیا۔ فلموں سے لگائو کے باعث وحید مراد کے آفس میں کام شروع کردیا۔ وحید مراد نے1969 میں پشتو زبان کی معروف رومانوی داستان یوسف خان شیر بانو بنانے کا فیصلہ کیا تو انہیں ایک پشتو بولنے والے ہیرو کی ضرورت پڑی‘ ان کی نظر پڑی بدر منیر پر‘ وحید مراد جیسے مردم شناس کا اندازہ غلط ثابت نہ ہوااور بدر منیر ایک ہی فلم کے بعد اسٹار بن گیا‘ بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یاسمین خان کے ساتھ تھی جس کے بعد دونوں کی جوڑی کو جو پذیرائی ملی وہ 1970 ء سے 1990 ء تک قائم رہی۔ یوسف خان شیر بانو سے شروع ہونیوالا فلمی سفر پھر کہیں نہیں رکا‘ اپنے 42 سالہ فلمی دور میں انہوں نے700 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

Tags: