سلویسٹر اسٹالون کی اشیاء کی نیلامی

October 9, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 31

لندن( نیٹ نیوز) لندن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون کی فلموں میں زیر استعمال اشیاء کی نیلامی اٹھارہ دسمبر کو ہوگی‘ راکی اور ریمبو جیسی شہرہ آفاق فلموں سے ہالی ووڈ میں اپنا سکہ جمانے والے اداکار سلویسٹر اسٹالون کی فلموں میں زیر استعمال اشیاء کی نیلامی کی جائیگی‘ نیلامی میں ریمبو اور را کی فلموں میں استعمال ہونیوالے ملبوسات بھی رکھے گئے ہیں جن کی نیلامی ساٹھ لاکھ ڈالر میں متوقع ہے‘ لندن میں ہونیوالی نیلامی میں سیلویسٹر اسٹالون سے منسلک14 اشیاء رکھی جائیں گی‘ نیلامی کی تقریب اٹھارہ تا بیس دسمبر تک سجائی جائیگی۔

Tags: