میرا کی معروف کرکٹر پر ڈورے ڈالنے کی کوشش

October 9, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 24

ایک تقریب کے دوران رازو نیاز میں کرکٹر کو مشروب پینے کی دعوت
میرا نے فلموں سے مایوسی کے بعد اسٹیج پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار میرا نے فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ذرائع کے مطابق فلمسٹار میرا کافی عرصہ سے فلموں میں کام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے بعد ایک بار پھر میرا نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے ان کی مختلف تھیٹرز کے پروڈیوسر سے بھی رابطے جاری ہیں‘ ادھر اداکارہ میرا نے تیسرا شوہر ڈھونڈ نے کی کوششیں شروع کردیں۔ مقامی تقریب میں میرا نے معروف پاکستانی کرکٹر پر ڈورے ڈالنا اس وقت شروع کئے جب تمام لوگ طعام میں مصروف تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب نجی محفل عروج پر تھی اور مہمانوں کا تانتا بندھا ہوا تھا میرا نے جر کا سلام کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑے ہوئے مشروب پینے کی دعوت دی‘ ذرائع کے مطابق بعد ازاں انتہائی بے تکلفی سے سے ان کیساتھ ایسے گھل مل گئیں جیسے دیر کی شناسائی ہو‘ کرکٹر نے کئی بار جان چھرانے کی کوشش کی لیکن میرا نے اس وقت تک ان کی جان نہ چھوڑی جب تک اپنا وزٹنگ کارڈ ان کے ہاتھ میں نہ تھما دیا۔

Tags: