بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

October 9, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 21

ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے خطیر رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے شواہد حاصل کر لیے
کراچی(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے گزشتہ برسوں کے دوران کالے دھن کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے سینکڑوں صنعت کاروں، سیاست دانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ صنعت کاروں کی جانب سے جائیدادوں کی خریداری کے لیے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنے کے شواہد حاصل کرلیے ہیں جبکہ دیگر افراد کے خلاف ان کے بینک اکائونٹس کے ذریعے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایف آئی اے سندھ زون کو قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے صنعت کاروں ، سیاست دانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کی ایک طویل فہرست فراہم کی گئی تھی جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں اہم شخصیات شامل ہیں۔؎

Tags: