خودکش جیکٹوں کی سلائی داعش سے منسلک خواتین کا مشغلہ ہے، عرب میڈیا

October 9, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 49

ریاض(آن لائن)شدت پسند تنظیم داعش نے اپنی صفوں میں نہ صرف مرد نوجوانوں کو متاثر کیا ہے بلکہ بڑی تعداد میں خواتین بھی داعش میں موجود ہیں، عرب میڈیا کے مطابق حال ہی میں انٹرنیٹ پر خودساختہ مبلغ کا فتویٰ سامنے آیا ہے۔ ابوعبداللہ المنصور نامی داعشی مبلغ نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے استفسار پر کہ خواتین میدان جنگ میں کیا خدمت کرسکتی ہیں؟ جواب دیا ہے کہ خواتین اپنے دفاع اور دشمن کے خلاف لڑائی کے لیے پستول ، بندوق، کلاشنکوف چلانے کے ساتھ ساتھ دستی بم بنانے اور بارودی جیکٹس بھی تیارکرسکتی ہیں

Tags: