برطانیہ میں اسلامک دینی مدارس بند کرنے کا اعلان

October 9, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 40

دینی مدارس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ، بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جا تا ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن( یو پی پی) برطانوی مسلمانوں کے لئے ایک نئی پریشانی، وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسلامک دینی مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیر اعظم کی توپوں کا رخ مسلمانوں کی طرف رہا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ مدارس میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی روکا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں میں بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جاتا ہے اور ان کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پر شدت پسندی کے گھمبیر سائے چھانے کو ہیں جنہیں روکنا ضروری ہے۔ شدت پسندی کے خاتمے اور برطانیہ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

Tags: