پولیس اہلکاروں پر حملوں کیخلاف سرجیکل کارروائیوں کی منظوری

October 10, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 21

رینجرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پولیس اہلکاروں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور حرکات کا جائزہ لیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز(سندھ )میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،اجلاس میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کا معاملا زیر غور لایا گیا ،اور اس ضمن میں تمام محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ایک مربوط حکمت عملی وضع کی گئی جس کے تحت فوری سرجیکل کارروائیوں کی منظوری دی گئی ،عوام سے درخواست ہے کہ پولیس پر حملوں میں ملوث افراد کے بارے میں1101پر ایس ایم ایس کریں یا رینجرز کی ویب سائیڈ پر میسج کریں ۔

Tags: