ایف بی ایریا میں فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

October 10, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 26

مقتول فوٹو اسٹیٹ کی مشینوں کی مرمت کا کام کرتا تھا، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، پولیس
پولیس نے شک کی بنیاد پر دوست کو حراست میں لے لیا، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی صنعتی ایریا کے علاقے ایدھی سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن نے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ عدیل وقاص ولد ارتضی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکا دوست محفوظ رہا ،ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو عباسی شہید اسپتا ل منتقل کیا ،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق مقتول نارتھ کراچی سیکٹر 10 مکان نمبر R-563 کا رہائشی تھااور فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی مرمت کا کام کرتا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تھی جس پر عدیل نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے لوٹ مار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ،تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے دوست کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔سہراب گوٹھ کے علاقے سکند ر گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ ارشد ولد اسلم زخمی ہوا ۔ابوالحسن اصفہانی روڈ نزد عباس ٹائون کے قریب فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص زخمی ہوا جس کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا.

Tags: