اداکار تین دن تک فلم کی شوٹنگ نہیں کرپائیں گے کھیل کود والے سیاستدان گالی دینا چھوڑ دیں‘ نواز شریف

October 10, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 26

ہمارے دل سے تو ان کی گالیوں کے بدلے بھی دعائیں ہی نکلتی ہیں ملکی ترقی اور اندھیرے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے
میں نے ہمیشہ یہ ہی کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں بجلی کا بحران ختم کردوں گا‘ وزیر اعظم کا شیخوپورہ میں خطاب
شیخو پورہ( مانیٹرنگ دیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کھیل کود والے سیاستدان گالیاں دینا چھوڑ دیں‘ ہمارے دل سے تو ان کی گالیوں کی جگہ بھی دعائیں نکلتی ہیں۔ بتائیں کہ کب میں نے6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا خواب دکھائے‘ ہمیں نے ہمیشہ یہی کہا کہ اپنے دور حکومت میں بجلی بحران کا خاتمہ کروں گا‘ اب بھی اپنے وعدے پر قائم ہوں‘ پچھلی حکومتوں نے ملکی ترقی کی گنگا الٹی بہائی‘ اگر ہم نے سیدھی کی ہے تو تنقید کی بجائے شاباشی دی جانی چاہئے‘ پاکستان کو چلانا اتنا آسان نہیں‘ ملکی معاملات اتنے پیچیدہ ہیں کہ انہیں درست کرنے کے لئے حوصلہ چاہئے‘ ملک کی ترقی کنٹینر پر چڑھنے والوں کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی کنٹینر پر کھڑا ہو کر بل جلانے سے بجلی پیدا ہوتی ہے‘ ملکی ترقی اندھیرے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں‘ پاکستان پیکیج کو سیاست نذر کرنیو الے کسانوں کے ہمدرد ہیں یا انکے دشمن؟ مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے‘ دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے‘ عوام ضمنی انتخابات میں ترقی اور فلاح کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کردیں گے‘ وہ جمعہ کو شیخوپورہ میں بکھی پاور پلانٹ کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے‘ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج بکھی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

Tags: