ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کیے جاسکتے، اسپیکر سندھ اسمبلی

October 10, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 25

استعفوں میں قانونی سقم موجود ہے، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ سے اتفاق کرتا ہوں، سراج درانی کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر چیئر مین سینیٹ کی رولنگ سے اتفاق کرتاہوں۔ استعفوں میں قانونی سقم موجود ہے۔ انفرادی تصدیق کے بغیر استعفے منظور نہیں کئے جا سکتے۔ ارباب غلام رحیم گزشتہ پانچ سال سے ایوان میں نہیں آرہے ہیں اب اگر کسی رکن نے درخواست دی تو کارروائی کریں گے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں امریکی سفارتخانے کے پولیٹکل قونصلر کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی جانچ پڑتال کیلئے سیکریٹری اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے سابق وزراء اعلیٰ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سارے لوگ عوام کے مسترد کر دہ ہیں۔ ارباب غلام رحیم کو اسمبلی آنے سے بھی ڈر لگتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ کسی عوامی نمائندے کی رکنیت ختم کرنا نہیں چاہتے۔

Tags: